سکولوں میں SETM کے مقابلے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست وژن کے تحت ضلع ملتان میں طلباءو طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سائنس،انجینرنگ و آرٹس کے شعبوں میں مقابلے منعقد ہوئے۔
محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ مون لائٹ سکول میں طلباءو طالبات نے اپنے موضوعات پر پراجیکٹ پیش کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مقابلہ جات اور تقریب تقسیم انعامات کی صدارت کی اور طلباء و طالبات کی جانب سے لگائے گئے سٹال چیک کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں میں تخلیقی ماڈل بنانے اور سٹال لگانے پر طلباءو طالبات کی حوصلہ آفزائی کی۔
محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ سائنس و آرٹس کے میدان میں جھنڈے گاڑے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ طلبا و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی، اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے فاتح طلباء کو خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں انعامات و اعزازات بھی تقسیم کئے۔