Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے 24 گھنٹے آپریشن جاری

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضا کی ہدایت پر شہریوں کی نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل پیشگی انتظامات کے لیے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔

تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کےشیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں، سوموار کی شب اور منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا، اور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے سرور آباد،احمدآباد ، ولائت آباد سیوریج سب ڈویژن نے نیو لطیف آباد،چاہ ڈھوری والا،صدیق آباد،رحمان کالونی،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف ہٹھار روڈحسین آگاہی، گھنٹہ گھر چوک،سورج میانی سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شاداب کالونی،جناح ٹاؤن، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ،باوا صفرا،نقشبند کالونی، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ہاشمی کالونی،حسن پروانہ سب ڈویژن نے پاک گیٹ چوک کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔

جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button