Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شاداب خان کی شرارتیں جاری، کولن منرو کو سونے نہ دیا

شاداب کی شرارتیں ختم نہ ہوئیں ، کولن منرو کو سفرکے دوران سونے نہ دیا شاداب خان نے بس میں ہوٹل جاتے ہوئے سوتے کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان کرکٹ گراؤنڈ سے جارہی تھی کہ شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کے اور اس کی ویڈیو بھی بنالی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی چند سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بس میں سوار کولن منرو اپنی نشست پر بیٹھے اونگھ رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے چہرے کو کیپ سے ڈھانپ رکھا ہے، لیکن شاداب خان شرارت کرتے ہوئے سوتے کولن منرو کے کھلے ہوئے ہونٹوں کے درمیان انگلی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کولن منرو کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ساتھی بیٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” اٹھ جاؤ کولن منرو” اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button