Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی شفق سلیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل سائنسز کی پی ایچ ڈی سکالر مسز شفق سلیم کے پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سارہ مصدق تھیں ۔

مقالے کی سپروائزر ڈاکٹر عدیلہ سید اور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر عزیزالرحمن تھے۔

مجلسی دفاع میں سکالر شفق سلیم نے حاضرین کے سوالوں کا جواب دے کر اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا، جس پران کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سارہ مصدق کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے یہ ترقی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

جن کی تعلیم دوستی اور بلند وژن کی بدولت یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے، اور تمام شعبے وائس چانسلر کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں میں لگے ہیں ، اور شعبہ کیمسٹری کوریسرچ کا حب بنا کر اسے پورے ملک میں ایک مثالی شعبہ بنائیں گے ۔

اس موقع پرکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حناعلی کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں معیاری ریسرچ ہورہی ہے، جس کو پورے ملک میں قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے ۔

سکالر کی محنت کو شعبہ کنٹرولر امتحانات محفوظ بنارہا ہے ،مستقبل میں بھی معیاری ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button