شہبازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

میاں شہبازشریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول و عسکری قیادت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
محمد شہبازشریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدےکا حلف اٹھایا۔ قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ناسازی طبیعت کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے, ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اس سے قبل دوران اجلاس پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے اور اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔.
قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عمل کاحصہ بنوں۔
جس کے بعد ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےانتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔

















