Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شاہنواز دہانی کی کامیاب سرجری، بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی سرجری کے بعد بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔

فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی اسپتال میں ناک کی سرجری ہوئی جس میں قومی فاسٹ بولر کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکالا گیا۔

بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے، شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

دو گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔

فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button