Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرنا عالم انسانیت کے لئے راہ نجات :وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا ہے کہ نبی پاک صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا عالم انسانیت کے لئے راہ نجات ہے۔

زندگی میں کامیابی اور اطمینان کے لئے نبی پاک کی سیرتِ طیبہ پر عمل کر کے ہی طلبا ایک بہتر اور مفید انسان بن سکتے ہیں

وہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں بسلسلہ شان رحمت العالمین، تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ڈویژن کی سطح پر کامیاب ھونے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز پروفیسر مقصود رضوی نے سپاس نامہ پیش کرتے ھوئے یونیورسٹی میں ھونے والی تقریبات اور طلبا کی کارکردگی کے حوالے سے اگاہ کیا۔

رجسٹرار پروفیسر ضیا احمد نے سنت نبوی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

نظامت کے فرائض پروفیسر شفقت عباس نے سر انجام دئے۔

تقریب میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ کرام اور مختلف شعبہء جات کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button