Breaking NewsSportsتازہ ترین
انگلینڈ سیریز : شان مسعود کراچی روانہ ہوگئے
انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں منتخب ہونے پر شان مسعود لاہور اور پھر لاہور سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں ۔
شان مسعود قومی ٹی ٹوئنٹی میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے تھے ۔
شان مسعود نے 9 راؤنڈ میچز میں دو ففٹی کی مدد سے 214 رنز بنائے ۔
فخر زمان کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے شان مسعود کو ڈومیسٹک ایونٹ میں کارکردگی نہ ہونے کے باوجود منتخب کرلیاگیا ہے۔
دوسری جانب سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر 344رنز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔


















