Breaking NewsSportsتازہ ترین
شیخ محمد رفیع کو پنجاب تھائی باکسنگ ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین بنا دیا گیا
پنجاب تھائی باکسنگ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حامد مجید سندھو۔ محمد کشور۔ محمد نعیم خالد۔ مسرت علی خان دستی۔ فراز احمد اور محمد اعجاز نے شرکت کی۔
تمام ایگزیکٹو ممبرز نے متفقہ طور پر معروف سماجی کارکن شیخ محمد رفیع کو پنجاب تھائی باکسنگ ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔
شیخ محمد رفیع نے یہ عہدہ قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھائی باکسنگ کے فروغ کیلیئے یر ممکن اقدام کیئے جائینگے۔
اس سلسلے میں مختلف ڈسٹرکٹ میں چیمپیئن شپ کا انعقاد، سمر کیمپس، ریفری اینڈ ججز کورسز، آگاہی سیمینارز اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز منعقد کئیے جائینگے۔