Breaking NewsSportsتازہ ترین
لودھراں کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شیخ نعیم گروپ نے میدان مار لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لودھراں کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شیخ نعیم گروپ نے میدان مار لیا، جبکہ فرینڈز گروپ کو شکست کا سامنا رہا۔
انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، جس کی نگرانی ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی میاں خالد حسین نے کی ۔
انتخابات میں ضلع لودھراں کے 22 رجسٹر کلبز کے عہدیداران نے ووٹ کاسٹ کیا، جس میں شیخ نعیم گروپ کے صدارتی امیدوار راؤ عمر جاوید 13 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے پر عقیل احمد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کے لیے شہزاد رضا 13, 13 کے ساتھ منتخب ہوئے، جبکہ فرینڈز گروپ کے صدر کے امیدوار ناصر نواز نے 9 ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح جنرل سیکرٹری کے امیدوار زوار بھٹہ اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار علاؤالدین نے 10, 10 ووٹ حاصل کیے۔