فرائض سے غفلت برتنے، ترقیاتی کاموں میں سست روی: سپریٹنڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای بہاولپور کی جواب طلبی

سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے فرائض سے غفلت برتنے، ترقیاتی کاموں میں سست روی، فنڈز کے غیر مناسب استعمال اور منصوبوں میں غیر معیاری کام پر سپریٹنڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای بہاولپور جاوید شکیل کی جواب طلبی کر دی۔
اس موقع ںر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کام کے معیار اور شفا فیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔تمام ادارے فنڈز کے مناسب اور بروقت استعمال کو یقینی بنائیں۔ آ فیسران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مستعدی کا مظاہرہ کریں۔کاموں میں سست روی برداشت نہیں ہو گی۔
2021-22 کی تر قیاتی سکیموں کو معیار ی انداز سے مکمل کیا جائے۔تمام آ فیسران مربوط لائحہ عمل کے تحت مستقبل کی منصوبہ بندی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ تر قیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر نے کی کوشش کر یں گے۔جاوید شکیل کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایات کر دیں گیئں۔


















