Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی سی نہ کرانے والے 13اضلاع کے سی ای اوز سے وضاحت طلب

محکمہ سکولز نے ڈی پی سی نہ کرانے والے 13اضلاع کے سی ای اوز سے وضاحت طلب کرلی ۔
محکمہ سکولز نے تمام سی ای اوز کوہدایت کی تھی کہ وہ سال میں دو مرتبہ ڈی پی سی کرائیں، مگر کچھ اضلاع نے اس ہدایت پرعمل نہیں کیا۔
جس پر سیکرٹری سکولز نے ایکشن لیتے ہوئے ان اضلاع کے سی ای او ز سے وضاحت طلب کرلی۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اپ کو ہدایت کی گئی تھی کہ سال میں کم سے کم دو بار ڈی پی سی کرائی جائے، مگر اس میں غفلت کا مظاہر ہ کیا گیا جو سراسر حکم عدولی کے زمرے میں آتاہے ۔
اس لئے وضاحت دی جائے کہ ایسا کیوں کیاگیا اور ہدایت کی جاتی ہے کہ 31 دسمبر سے قبل ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کراکے ان کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔




















