سب انسپکٹر شائستہ بانو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر منتخب

اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب پولیس لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں تعینات سب انسپکٹر شائستہ بانو کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہونے پر گلدستہ پیش کیا، اور مبارکباد دی ۔
اے آئی جی ڈسپلن نے کہا ہونہار اور محنتی لوگ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہر جگہ پر محنت اور لگن سے کام کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرتے ہیں لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت نے شائستہ بانو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں وہی معاشرے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اللہ پاک نے آپ کو عزت بخشی اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کے لیے ایک اچھے عہدہ کے لیے منتخب ہوئیں ۔
اے آئی جی ڈسپلن نے شائستہ بانو کو مزید ترقی اور کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ جنوبی پولیس آفس سے رخصت کیا۔



















