Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یکساں قومی نصاب : پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو تربیت ہی فراہم نہ کی جا سکی

پنجاب بھر کے پرائیویٹ پرائمری سکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک زیر تعلیم لاکھوں بچوں کا مستقل خطرے میں پڑگیا۔

پرائیویٹ پرائمری سکولوں میں پڑھانے والے 6 لاکھ اساتذہ کو سنگل نیشنل کریکولم پر تربیت ہی فراہم نہیں کی جا سکی۔

سنگل نیشنل کریکولم کو سکولوں میں سال 2021 سے پڑھایا جا رہا ہے۔
ایک سال گزر گیا ، لیکن پرائیویٹ سکولوں کے 6 لاکھ اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت نہ دی گئی۔

اساتذہ کی تربیت نہ ہونے سے پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں بچوں کے نتائج خراب آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پرائیویٹ پرائمری سکولوں کے نتائج 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پرائمری بچوں کے نتائج بہتر نہ آنے پر والدین بھی پریشان ہیں۔

اس کے برعکس سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سوا 3 لاکھ اساتذہ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button