Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری اور نجی سکولز کے اساتذہ کا امتحان لینے کافیصلہ
سنگل نیشنل کریکولم کی ٹریننگ حاصل کرنے والے سرکاری اور نجی سکولز کے اساتذہ کا امتحان ہوگا، ایک لاکھ کے قریب پرائمری سکول ٹیچرز کا امتحان لیا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ سنگل نیشنل کریکولم کی ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ امتحان لے گا، قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اساتذہ کا انگریزی ٹیسٹ لے گی۔
سنگل نیشنل کریکولم کے پہلے فیز والے اساتذہ کا ٹیسٹ ہو گا۔
تمام اساتذہ کو امتحان میں لازمی شرکت کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔