Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سموگ سے بچاو کےلئے آگاہی سیمینار اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آفادیت بارے سیمینار کرانے کا حکم

سکولوں میں سموگ سے بچاو کےلئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت سموگ پھیلی ہوئی جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے سکولوں میں آگاہی سیمینار منعقد کرائے جائیں اور اس سے بچاو کے طریقوں سے بچوں کو آگاہی دی جائے۔
علاوہ ازیں تمام سکولوں میں اساتذہ، آفیسرز اور طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی آفادیت بارے آگاہ کیا جائے کہ اس طرح ٹریفک کے دباو میں کمی لائی جاسکتی ہے ، جو سموگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
جبکہ تمام پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ ارسال کیا جائے کہ وہ اپنے سکولوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بارے سیمینار منعقد کریں اور طلبا کے والدین کو آمادہ کریں کہ وہ بس اور وین استعمال کریں جبکہ تمام سکول پک اینڈ ڈراپ کی حوصلہ شکنی کریں اور کم سے کم 50فیصد طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرائیں۔
ان اقدامات کی رپورٹ بمعہ تصاویر روزانہ کی بنیاد پر مانٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کاارسال کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button