Breaking NewsNationalتازہ ترین
سوئی ناردرن نے آج شہر میں گیس کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

محکمہ سوئی گیس نے ملتان میں مین پائپ لائن پر والو کی تنصیب کے باعث آج جمعہ 30 مئی صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق بہاولپور روڈ ، اڈہ بلی والا ، اڈلر ، چک 7 فیض ، منیر آباد ہستی شور کوٹ ، جعفر کالونی، گوپال پور، گلابی والا ، ڈیرہ محمدی، مدینہ کالونی، قاسم پور کالونی ، گرڈ سٹیشن گلشن فیض ہستی ڈوگراں، پور موضع رام کلی ، کڈنی کیئر سینٹر اور ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی۔
صارفین کو مطلع کیاگیا ہے کہ وہ متبادل انتظامات کر لیں اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی بندش کے دوران گیس آلات بند رکھیں ۔




















