Breaking NewsNationalتازہ ترین
سوئی گیس پائپ لائن کی بندش کی افواہ نے شہریوں کو پریشان کردیا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی کہ سیلاب سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے اور گیس بند رہے گی، جس کے بعد محکمہ سوئی گیس حکام کوواضاحت دینا پڑگئی کہ جلال پور پیر والا کے مقام پر 36 انچ قطر کی پائپ لائن میں لیکیج واقع ہوئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں حالیہ اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مذکورہ پائپ لائن کو حفاظتی اقدامات کے طور پر پہلے ہی الگ (آئسولیٹ) کیا جا چکا تھا۔ فیلڈ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پانی کی سطح معمول پر آتے ہی پائپ لائن کی مرمت اور بحالی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔
پنجاب اور بالائی علاقہ میں گیس کی سپلائی متوازی لائن کے ذریعے جاری ہے، صوبے کے کسی بھی شہر میں سپلائی بندش واقع نہیں ہوئی۔




















