Breaking NewsNationalتازہ ترین
گیس کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان

سوئی نارتھ گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کی جانب سے بدھ 4 مارچ کو گیس کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تعمیراتی کاموں کے باعث صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس فراہمی معطل رہے گی، متاثرہ علاقوں میں پیراں غائب روڈ، میجہ آباد، نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی، حسن آباد، راجہ پور، خانیوال روڈ، مخدوم شاہ روڈ، یون روڈ اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
محکمہ نے تمام صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گیس بندش کے دوران گیس کے آلات بند رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔




















