Breaking NewsNationalتازہ ترین
سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا کریک ڈاؤن جاری، دس گیس چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے ایک صارف گھریلو میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا، ٹاسک فورس ٹیم نے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا، ایک صارف ڈائریکٹ استعمال کرکے گیس چوری کررہا تھا اسکا کنکشن منقطع کرکے رائزر اور ربڑ پائپ وغیرہ قبضہ میں لے لئے۔
دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے وہ میٹر کے ذریعے گیس کو استعمال کررہے تھے، ٹاسک فورس نے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے تاکہ صارف کا جرمانہ بنایا جاسکے، اسی طرح چار صارفین جو کہ غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ عوام گیس چوروں کو پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ انکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ریجنل منیجر حسین ظفر صاحب نے ٹاسک فورس کی ٹیموں میں اضافہ کردیا ہے تاکہ گیس چوروں سے فوری نمٹا جاسکے ۔