Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا میٹر شفٹ کرنے والوں خلاف کریک ڈاؤن، چھ میٹر منقطع کردیے

ملتان سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، ملتان میں ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر قانونی طور پر میٹر منتقل کرنے کے خلاف کاروائی جاری، چھ میٹر غیر قانونی منتقلی پر منقطع کئے گئے۔

ایک صارف جس کا سسٹم میں ریکارڈ نہیں تھا اسے بھی منقطع کردیا گیا، اسکے خلاف بوگس میٹر کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے، سمیجہ آباد کے علاقہ بیس فٹی پیراں غائب سے کمپریسر استعمال پر میٹر منقطع کردیا گیا۔ علاقہ کے کم پریشر کی اطلاع آپریشنز سیکشن کو بھیج دی گئی۔

ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم کی وجہ سے پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاوہ پانچ کمرشل صارفین کو بھی چیک کیا گیا۔

انچارج ٹاسک فورس نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ کمپریسر کا استعمال نہ کریں بلکہ کم پریشر کی اطلاع 1199 پر دیں، محکمہ فوری ایکشن لے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button