Breaking NewsNationalتازہ ترین
کمپیریسر لگانے والوں کے خلاف کارروائی جاری

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ د نوں میں کارروائی کرتے 15 گیس میٹرز منقطع کیے، ٹیم نے ملتان شہر میں 10 اور میاں چنوں میں 5 گیس میٹر منقطع کئے۔
اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف موسم سرما تک آ پریشن جاری رہے گا۔
کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے، تاکہ عوام کو کم گیس پریشر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




















