Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی
ہیکرز کا حملہ : واٹس ایپ ، فیس بک انسٹاگرام بند ہوگئیں

پاکستان سمیت دنیابھر میں واٹس ایپ،فیس بُک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں،جس کی وجہ سےسوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جس کے بعد صارفین نے ٹوئیٹر کا رخ کرلیا اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں, سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں جتنی جلدی ہوسکے گا سروس بحال کردی جائے گی،اطلاعات کے مطابق تینوں ایپلی کیشنز کی سروس شام پانچ بجے سے متاثر ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ غلط ہوا ہے اور کافی بڑا ہوا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔


















