Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے منسلک کرنے کا فیصلہ

پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے اپنے تمام ہسپتالوں کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ادارہ کی گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے۔
کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے الحاق کیا جائے گا، لاہور ، خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کیسوشل سکیورٹی ہسپتالوں کابھی الحاق ہو گا۔
کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ ٹیچنگ کیڈر سے ناصرف ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ اس سے رجسٹرڈ کارکنوں کے بچوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم کی سہولت اور مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button