Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل ویلفئیر اداروں کی مصنوعات کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی دینگے: مدثر ریاض ملک

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے سوشل ویلفئیر اداروں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی دینگے۔

صنعت زار کے پلیٹ فارم سے خواتین کو ڈریس ڈیزائننگ، کوکنگ سمیت دیگر تربتی کورسز کے ذریعے ہنرمند بنایا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ ملتان کے دوران صنعت زار میں سوشل ویلفئیر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی او سوشل ویلفئیر محمد مزمل یار نے اس موقع پر بریفنگ دی۔مدثر ریاض ملک نے دیوار احساس،دارالامان اور وومن سنٹر کا دورہ بھی کیا۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ملتان کی بلیو پارٹری کے فن کو تحفظ دینے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔حکومت احساس راشن پروگرام کے ذریعے براہ راست ریلیف فراہم کررہی ہے۔خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں نئے صنعت زار بنائے جارہے ہیں۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے صنعت زار سمیت سوشل ویلفئیر کے ادارے فعال کرینگے اور جدید طرز پر ڈریس ڈیزائننگ،کوکنگ اور بیوٹیشن کلاسز جاری ہیں۔

ڈی جی سوشل ویلفئیر نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر کی مصنوعات کو عام مارکیٹ تک موثر رسائی دینگے اور ڈیجیٹل مارکیٹ کے ذریعے مصنوعات کو دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا جبکہ نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سنٹرز قائم کرینگے۔

ڈی جی سوشل ویلفئیر نے کہا کہ نشمین کے نام پر معذور افراد کیلئے ادارہ قائم کیا جارہا ہے۔2 سال میں 9 لاکھ لوگ پناہ گاہوں میں رہائش پذیر رہے ہیں۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ صوبے کی پہلی سرکاری پناگاہ نشتر ہسپتال میں بننے جارہی ہے۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک مدثر ریاض ملک نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے چھوٹے قرضوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت احساس راشن پروگرام کے تحت 40 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔جس سے ہر خاندان کو 1 ہزار ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button