Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی : شعبہ عمرانیات کی بورڈ آف سٹڈیز میٹنگ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ عمرانیات میں دوسری بورڈ آف سٹڈیز کی دوسری میٹنگ کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی زیر سرپرستی انعقاد کیا گیا ۔

جس کے کنوینر پروفیسر محمد کاشف صدر شعبہ عمرانیات ایمرسن یونیورسٹی ملتان جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر امیتاز وڑائچ چیرمین شعبہ عمرانیات بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، ڈاکٹر کامران اشفاق پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر شیبر چوہدری شعبہ عمرانیات بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، غلام عباس خان چیف کو آرڈینیٹر پلیننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سول سیکرٹریٹ لاہور شامل تھے۔

ایجنڈے کے مطابق بورڈ نے شعبہ عمرانیات ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام سیشن 2022 تا2026۔ بی ایس پانچواں ںسمسٹر 2.5 ، دو سالہ ڈگری پروگرام سیشن 2023 تا 2025 اور ایم فل عمرانیات کے ایڈمیشن کی سکیم آف سٹڈیز کی منظوری دی گئیں۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے مطابق بورڈ نے شعبہ عمرانیات میں مختلف شارٹ کورسز اور نئے پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات میں بورڈ اف سٹڈیز کی میٹنگز کا انعقاد جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز شعبہ زوالوجی میں سکیم آف سٹڈیز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button