Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سولر سسٹم انسٹال ،240 میگاواٹ بجلی سسٹم داخل ، ایک کروڑ کی بچت ہوگی

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے بہاو,الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 250 کلو واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی، علی رضا بخاری، قاسم لابر، اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکبر کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر اختر ملک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بزدار حکومت شمسی توانائی کے منصوبوں کا اجراکر رہی ہے تاکہ بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے کمیشن اور مالی مفادات کی خاطر قوم کے مفادات کا سودا کیا اور مہنگی بجلی کے معاہدے کئے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں دنیا میں متروک ہونے والے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے مہنگے منصوبے شروع کئے گئے جبکہ پاکستان میں ہائیڈل پراجیکٹ سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی تھی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بزدار حکومت نے پچھلی حکومت کے دور میں 13سال تک خسارے میں رہنے والی توانائی کمپنی کو منافع بخش بنا دیا ہے اورا سکا منافع اب قومی خزانے میں جمع کروایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی کو اس پراجیکٹ کے لگنے سے سالانہ ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی اسی طرح صوبے بھر کی 43 یونیورسٹیوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سنٹر آف ایکسیلینس قائم کیا جائےگا ,جہاں ریسرچ سنٹر، ٹریننگ کورسز اور دیگر عصری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بائیو گیس کے پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں تاکہ مقامی طور پر توانائی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور بڑے درباروں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے کمشنرز کے دفاتر کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کچرے کو کارآمد بنا کر سستی توانائی کے حصول کا ذریعہ بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ امپورٹڈ فیول پر کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا تاکہ قوم کو سستی بجلی فراہم ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی مہنگی کا شور بہت زیادہ ہے جبکہ عوام کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے 2030 تک ایسے معاہدے کیے ہیں جس میں بجلی ہر حال میں مہنگی کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کوشش کی کہ جوبھی معاہدے کررہے ہیں وہ ڈالر کی بجائے وہ پاکستانی روپے میں کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button