Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کا بدنام کرنا ہے : وزیر خارجہ

حضرت بہاء الدین زکریا وحضرت شاہ رکن الدین عالم کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی واقعہ پاکستان میں پیش آتا ہے تو ایک مخصوص طبقہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ دنیا کے سامنے برعکس واقعات پیش کرتا ہے۔اس مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کا بدنام کرنا ہے۔ ہمیں اس سے محتاط رہنا ہوگا اس کے عزائم کو نا کام بنانا ہوگا۔
پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اسے خطے میں اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس ہے اور یہاں پر بسنے والوں کی اکثریت اعتدال پسند ہے،سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہیں، علماء اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ طبقات بھی اس واقعے کی نا صرف مذمت کریں بلکہ لا تعلقی کا اظہار کریں۔
اس پر وقار محفل میں میں سانحہ سیالکوٹ پر اپنا اور حکومت پاکستان کا موقف واضح کرنا چاہتا ہوں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ہمارا نظام عدل ان افراد کو سخت سزا دے گا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم الدین عالم سہروردی کے 708ویں سالانہ عرس مبارک کے افتتاحی تقریب کے موقع پر قومی شاہ رکن عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا میں نے برسلز میں پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی نا تو اسلام اور نا ہی پاکستان کا آئین وقانون اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والوں کی اکثریت اعتدال پسند ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائمشائخ اور عام شہریوں نے سیالکوٹ واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے کیونکہ کوئی معاشرہ اور مذہب ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پرچم میں سفید رنگ واضح کرتا ہے یہاں پر تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور اسی طرح یورپ میں بھی مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکا کے وزیر خارجہ کو فون کر کے انہیں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام دیا اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا واقعہ سیالکوٹ نے ذی شعور طبقے کو متاثر کیا ہے۔ سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کی تعلیمات کے برعکس ہے۔آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ یورپ کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی ہے۔وہاں مساجد آباد ہیں لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔
ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے۔ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے۔ ایسے واقعات سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے دنیا کو انگلیاں اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔موجوہ حالات میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ اس خاندان سے اظہار ہمدردی کریں۔
دنیا کو پیغام جائے کہ واقعہ سیالکوٹ دین کے برعکس ہے۔
میں یقین دلاتا ہوں اس واقع میں ملوث افراد کو قرار واقع اور عبرت ناک سزا ملے گی۔سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی تاکہ دوبارہ کوئی ایسا کرنے کی جرت نہ کر سکے اور کوئی پاکستان کو بدنام کرنے جرت نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا یہ آستانے امن کا گہوارہ ہیں۔ ان آستانوں سے ہمیشہ محبت، رواداری،اخوت اور امن کا درس ملا ہے،عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کو خوش آمدید کہتا ہوں اور انکی اولیاء اللہ سے عقیدت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عرس کی پہلی نشت کے اختتام پر دعا کراتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا جیسی وباء کے باعث گزشتہ برس عرس کی تقریبات محدود کرنا پڑیں مگر رواں سال اللہ پاک کا ہم پر کرم ہوا ہے اور آج ہم اس تقریب میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں زائرین دل میں جو نیک خواہشات لیکر آئے ہیں اللہ تعالی انکو پورا فرمائے اور انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ آستانے ہمیشہ ہدایت اور امن کا مرکز رہے ہیں،ہمیں انکی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر سربراہ اہلسنت والجماعت علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ میں علالت کے باوجود حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے آیا ہوں اور یہاں آنا میری عقیدت میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا آستانے ہدایت کا مرکز ہیں اور اسلام کی ترویج میں اولیائنے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ہمارے لئے آج سعادت کی بات ہے کہ ہم اس عرس کی بابرکت محفل میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج میں اولیائاللہ کا اہم کردار ہے ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دین و دنیا سنوار سکتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار کو غسل اور چادر پوشی کر کے حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے سالانہ 708ویں عرس تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button