Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دوسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقہ نے 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں حاصل کیا

جنوبی افریقہ نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز برابر کردی ۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد مین کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پروٹیز کی جانب سے کوانٹن ڈی کاک 123 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ٹونی ڈی زورزی 76 اور لوان-ڈرے پریٹوریس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان میتھیو برٹزکے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 59، صائم ایوب 53، فہیم اشرف 28، بابر اعظم 11، حسن طلعت 10، محمد رضوان 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

محمد وسیم جونیئر 12 اور نیسم شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی پیٹر نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتہ کے روز اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button