Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ: ٹی ٹوئینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا یے۔

ٹاس کے لئے سکہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان نے اچھالا اور ٹاس جیت لیا۔

اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے(پاکستانی وقت) میچ کا آغاز ہو جائے گا ۔

پاکستان کا سکواڈ محمد رضوان (کپتان-وکٹ کیپر)، بابر اعظم ، صائم ایوب ، عثمان خان ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان نیازی ، عباس آفریدی ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، سفیان مقیم اور ابرار احمد پر مشتمل ہے، جبکہ متبادل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا ، جہاں داد خان ، عمیر بن یوسف اور محمد حسنین شامل ہیں ۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ریسی وینڈر ڈوسین، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹز، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسان(کپتان-وکٹ کیپر)، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، انڈائل سیمیلائن، نقابا پیٹر ، کوینا مپاکا اور اوٹینیل بارٹمین پر مشتمل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button