Breaking NewsSportsتازہ ترین
جنوبی پنجاب کوالیفائنگ چیس چیمپئن شپ 2022 آج سے منعقد ہوگی

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان اور ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے جنوبی پنجاب کوالیفائنگ چیس چیمیپن شپ آج سپورٹس ہاسٹل میں منعقد ہوگی, جس میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، ملتان ڈویژن کے کھلاڑی شرکت کریں گے ، 70سے زائد کھلاڑیوں کےلئے انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی۔
سوئس لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی پرائز منی ایک لاکھ سے زائد رکھی گئی ہے ، ٹورنامنٹ کے پہلے 15 کھلاڑی براہ راست قومی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ۔
صدر دسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن سید مسعود بخاری کا کہناہے کہ چیس کا فروغ اولین ترجیح ہے، جنوبی کی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کرایا جارہا ہے، جو اس خطے کے کھلاڑیو ں کےلئے بڑی سرگرمی ہے۔
اس سے خطے کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، چیمپئن شپ کا آغاز ساڑھے نوبجے ہوگا۔




















