Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سکول انفارمیشن سسٹم کا اختیار نہ مل سکا
محکمہ سکولز پنجاب کی غفلت کے باعث اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہ ملنےکےباعث پریشان ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سکول انفارمیشن سسٹم کا اختیار ہی نہ دیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث اساتذہ کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکے۔
نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے پینشن بھی جاری نہ ہوسکی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ پینشن کافی عرصہ سے نہیں مل رہی ہے۔