ساؤتھ پنجاب کے بالرز اور بلے بازوں نے کے پی کے پرقیامت ڈھادی

کے پی کے کی ٹیم کو ملتان راس نہ آیا ،پنڈی میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ آنے والی کے پی کے مکمل آف کلر نظر آئی ۔
ساوتھ پنجاب کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کامران غلام نے ٹیم کومکمل تباہی سے بچایا، انہوں نے چار چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز بنائے ،صاحبزادہ فرحان 16اور اسرار اللہ 18 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔
حسن خان نے تین ، محمدالیاس نےدو،علی ماجد اورسمین گل نےایک ایک وکٹ حاصل کی،تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔
جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف وکٹو پر حاصل کرلیا، عمرصدیق نے دو چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 26رنزبنائے۔
سلمان آغا نے 33رنز جوڑے ، صہیب مقصود نے نصف سنچری سکور کی انہوں نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز تراشی احسان اللہ ،سرور آفریدی اورخالد عثمان نےایک ایک آوٹ کیا۔
قبل ازیں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے اہم میچ میں میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے،شعیب ملک اور قاسم اکرم کی نصف سنچری نے سنٹرل پنجاب کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات پیدا کر دیئے۔
فاتح ٹیم نے ناردرن کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،163رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
قاسم اور شعیب ملک کے درمیان ہونیوالی پارٹنرشپ نے کامیابی سے ہمکنار کیا شعیب ملک نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 2چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62کی شاندار اننگز کھیلی ، جبک قاسم اکرم نے 8چوکوں کی مدد سے 58رنز کی اننگز کھیلی سہیل تنویر،سلمان ارشاد،زمان خان اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 162رنزبناے افتتاحی بلے باز ناصر نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، چار چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے کپتان عمر امین نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ۔
حریرہ نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 20رنز بنائے ، سہیل تنویر نے ایک چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ 14رنز بنائے سنٹرل پنجاب کی جانب سے عامر یامین نے 29رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حنین شاہ اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


















