Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایس پی سی اے پی سی بی ونٹر لیگ : اولین سپورٹس نے شجاع آباد لائنز کو 212رنز سے ہرادیا
ایس پی سی اے پی سی بی انٹر کلب ونٹر لیگ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو نقصان پر 361 رنز بنائے ۔
عبدالرحمن مزمل نے 22چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 164رنز بنائے، جبکہ عذیر ممتاز نے 13 چوکوں کی مدد سے 101ناٹ آوٴٹ ۔عدنان خان۔40.عبداللٰلہ چاند۔36 رنز بنائے۔
شجاع آباد لائنز کی جانب سے فہد خلیق اور محمدآ ْصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے شجاع آباد لائنز 149 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ۔
عروم علی 45.شہزاد اقبال۔37 رنز بنائے۔اولین سپورٹس کی طرف سے فراز خان نے آٹھ اوورز میں 33رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔
شاہد بشیر۔محمد اکرم۔عبداللٰلہ چاند۔اور عذیر ممتاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔محمد آصف اور عبدالروٴف ایمپائرز وقاص ملغانی سکورر تھے۔



















