تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
ان استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 70 رہ گئی۔
اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں عمران نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک انہیں نوٹیفائی نہيں کیا ہے۔
جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری،راجہ خرم شہزاد نواز،علی نواز اعوان،اسد عمر، صداقت علی خان،غلام سرور خان،شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد،منصور حیات خان،فواد احمد،ثنا اللہ خان مستی خیل، محمد حماد اظہر،شفقت محمود خان، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان،محمد عالمگیر خان،سید علی حیدر زیدی آفتاب حسین صدیقی،عطا اللہ،آفتاب جہانگیر،محمد اسلم خان،محمد نجیب ہارون،محمد قاسم خان سوری، عالیہ حمزہ، اور کنول شوذب شامل ہیں۔