Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپیشل بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں: میاں ماجد

ڈویڑنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان ڈویڑن میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی بہتر تعلیم و تربیت ونگہداشت کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب خصوصی اقدامات کررہا ہے ۔

جس میں خصوصی بچوں کی فری بکس، کوچنگ، تعلیم، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔

رائے منظور ناصر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی کی خصوصی ہدایات پر ملتان ڈویڑن میں زیور تعلیم سے محروم خصوصی بچوں کے سروے کے لیے ڈویڑن بھر کے گاؤں اور قصبوں میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سربراہان کی طرف سے سروے مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

میاں محمد ماجد نے کہاکہ محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے پروفیشنلز گھروں، محلوں سے سکول نہ جانے والے خصوصی بچوں کے کوائف اکھٹا کر رہے ہیں، اور اس سلسلہ میں متعلقہ سیاسی و سماجی حلقوں سے بھی رجوع کیا جارہا ہے ۔

ہمارا مشن ہے کہ کوئی بھی خصوصی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے والدین اور ملتان ڈویڑن کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گرد و نواح میں موجود ذہنی، جسمانی، سماعت اور بصارتی طور پر محروم بچوں کے کوائف اپنی تحصیلوں میں موجود خصوصی اداروں میں جمع کروائیں ، اور ان بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانے میں گورنمنٹ آف پنجاب اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button