Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کےلئے ڈیوٹیاں لگادی گئیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔

سینئر افسران سحر و افطار میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور کنٹرول سنٹر میں خدمات سرانجام دیں گے ۔

3اپریل2022ء سے پانچ بجے سہ پہر سے پانچ بجے صبح تک پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

رمضان المبارک میں سحر و افطار میں جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد نذیر، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ظفر اقبال گل، چیف انجینئر پلاننگ نور الحسن ڈوگر، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا محمد ایوب ، چیف سٹریجیٹک پلانر جاوید اقبال گل، منیجر پروکیورمنٹ اصغر خان گھلو، منیجر ایم اینڈ ایس رفیق کنول، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سید جواد منصور، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی Iاصغر لنگاہ، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی IIبشیر تونسوی، ایس ای جی ایس او ملتان سرکل زاہد اختر اور منیجر ڈسٹری بیوشن مغیث محی الدین پاور کنٹرول سنٹر میں خدمات سرانجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button