Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امیدواروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری

تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال امتحانات کا باقاعدہ آغاز 27 مارچ سے ہوگا، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ پہلے امتحانی سنٹر پہنچیں، کیونکہ مقررہ رپورٹنگ ٹائم کے بعد کسی بھی امیدوار کو سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اس سال امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی، جس کے تحت ہر طالب علم کی شناخت کی تصدیق لازمی ہوگی۔

تعلیمی بورڈ نے تمام طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس پر بھی ضروری ہدایات درج کر دی ہیں، جن پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد امتحانات کو شفاف، منظم اور نقل سے پاک بنانا ہے تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button