Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریزکے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا آغاز

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کی کوریج کے خواہشمند صحافیوں کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے لیے خواہشمند میڈیا نمائندگان کو آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔

تمام میڈیا نمائندگان آن لائن فارم کے ذریعے اپنی درخواستیں 15 فروری بروز منگل کی شام 5 بجے تک جمع کرواسکتے ہیں۔

میڈیا ایکریڈیشن کے حصول کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ قواعد وضوابط کو قبول کیا جائے، جو کہ یہاں موجود ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4-8 مارچ)، دوسراکراچی (12-16 مارچ) اورتیسرا لاہور (21-25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل وائیٹ بال سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

اس تاریخی دورے کی کوریج کے لیے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کوریج کی خواہشمند ہوگی ، تاہم میڈیا باکسز میں محدود جگہ کے باعث مندرجہ ذیل آرڈر میں میڈیا ایکریڈیشن جاری کیے جائیں گے:
• مقامی اور بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے زیادہ سے زیادہ 2 رپورٹرز اور 2 فوٹوگرافرز
• پرنٹ میڈیا کے2 رپورٹرز اور 2 فوٹوگرافرز
• بین الاقوامی ویب سائٹ کا ایک رپورٹر اور ایک فوٹوگرافر
• مقامی روزنامہ کا ایک رپورٹر اور ایک فوٹوگرافر
• نان رائٹس ہولڈرز ٹی وی نیوز اور ریڈیو چینلز کا ایک رپورٹر
• ہفتہ وار/ماہوار میگزین کا ایک رپورٹر
• بلاگرز/یوٹیوبرز/نئی ویب سائٹس(جگہ کی دستیابی سے مشروط)

پی سی بی کی میڈیا رائٹس کے تحفظ کی پالیسی کے تحت نان رائٹس ہولڈنگ کیمرہ پرسنز کو بھی سیریز کا ایکریڈیشن جاری کیا جائے گا، تاہم میچ ڈیز پر فلم بندی کی پابندی کی وجہ سے صرف رپورٹرز کو ہی اسٹیڈیم کے اندر میڈیا کے لیے دستیاب سہولیات تک رسائی دی جائے گی ، جب تک کہ پی سی بی کی خصوصی منظوری نہ ہو ۔

تاہم نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو نان میچ ڈیز پر فلم بندی کی اجازت ہوگی۔

اس میں ٹیموں کے تربیتی سیشنز اور پی ٹی سیز شامل ہیں۔

پی سی بی کسی بھی درخواست کو مسترد کرنے کا صوابدیدی اختیار رکھتا ہے ۔

وہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے میڈیا رائٹس کے تحفظ کی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے کسی بھی صحافی کے خلاف کارروائی کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button