Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے سپیشل پرسنز سے ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر سے سپیشل پرسنز پر مشتمل وفد نے انکے آفس میں ملاقات کی۔

مین سٹریم ایسوسی ایشن آف پرسنز ود ڈس ایبلٹی کے عہدیداران وفد میں شامل تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب میں آسامیوں پر بھرتی کے لئے خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹہ پر عمل کرایا جائے گا۔

کیپٹن ر ثاقب نثار نے بتایا کہ زیر تعمیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دفاتر، ہسپتالوں اور دیگر بلڈنگز میں وہیل چئیرز کے ذریعے داخلے کے وقت مسائل پیش نہ آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں پاکستان کا پہلا ٹرانس جینڈر سکول قائم کیا گیا ہے ، جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سکول میں ٹرانس جینڈر سٹوڈنٹس کو مفت کتابیں،یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاری ہے ،جبکہ ان سٹوڈنٹس کو ایم فل ٹرانسجینڈر ٹیچرز کی خدمات حاصل ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ سپیشل پرسنز صلاحیتوں کے حوالے سے نارمل پرسنز سے کسی طور کم نہیں۔

خصوصی افراد نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وفد نے مین سٹریم تنظیم کی خصوصی افراد اور ٹرانسجیڈر کے لئے خدمات بارے آگاہ کیا.

دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے محکمہ زراعت جنوبی سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ سسٹم کے کامیاب تجربہ کے بعد سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں ای فائلنگ کا نظام لاگو کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ ہدایت محکمہ زراعت میں اپنائے گئے ماڈل ای فائلنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس جاری کی گئی۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی شعیب اقبال سید اور سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ زاہد اکرام اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور اس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا ، جبکہ پرانے دفتری نظام میں قباحتیں تھیں ،جس عوامی مفاد کے اقدامات تاخیر کا شکار ہو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ میں ابھی مینوئل طریقہ جاری رکھاجائے تاکہ آڈٹ مسائل پیدا نہ ہوں۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت میں ماڈل کے طور ای فائلنگ سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا، جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دیگر محکموں میں ای فائلنگ سسٹم لاگو کرنے کے لئے آئی ٹی سامان کی خریداری کرلی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای فائلنگ سسٹم بارے تمام محکموں کے افسران اور سٹاف کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button