تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی

تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر نے وسل بلور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ سوشل ویلفئیر پنجاب نے تعلیمی اداروں کی خفیہ نگرانی کیلئےٹاسک فورس تشکیل دے دی۔
ڈی جی سوشل ویلفیئرمدثر ریاض ملک وسل بلور ٹاسک کے سربراہ تعینات کردئیے گئے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے صفدر عباس وسل بلور مہم کی ٹاسک فورس کےسیکرٹری مقرر کردئیے گئے۔
منشیات کے تدارک کیلئےکام کرنے والی تنظیم کےنمائندے کو وسل بلور ٹاسک فورس ممبرز ہونگے۔
وسل بلور مہم کی کامیابی کے لیے فری ہیلپ لائن قایم کی جائے گی.
ڈی جی سوشل ویلفیئرمدثر ریاض ملک نے بتایاکہ منشیات سے متعلق اطلاع دینے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔منشیات کے تدارک کےلیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال سے متعلق طلبہ کی نشاندہی کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں نشاندہی پر اساتذہ کی مدد سے طلبہ کی کونسلنگ کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں والدین کو آن بورڈ لیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔



















