Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قیدیوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

صحت مند سرگرمیوں سے مستفید ہونا ہر شخص کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے صحت اور کھیلوں کی بہتری کا عزم کر رکھا ہے، اسی سلسلہ میں مختلف کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلہ جیل میں قید قیدیوں کو بھی دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا پروگرام ہے، ان خیالات کا اظہار عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے دورہ کے موقع پر سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عامر عمر قریشی اور ڈپٹی سپریڈنٹ میاں محمد علی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے باہمی اشتراک سے قیدیوں کی بہترین ذہنی نشوونما اور صحت کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں والی بال ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن اور اوپن جم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا۔

عامر عمر قریشی نے کہاکہ انہوں نے قیدیوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے مستقل انعقاد کے لیے تعاون کی درخواست کی تھی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کا آج کا وزٹ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جو کہ جیل میں قید لوگوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button