Breaking NewsSportsتازہ ترین
سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا حکم
محکمہ سکولز نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے کرانے کا حکم دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے، پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولوں میں بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ۔
محکمہ سکولز نے کھیلوں کے انعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولوں سے پلے گراؤنڈ کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، حکام کا کہنا ہےکہ کھیلوں کے انعقاد کیلئے پلے گراؤنڈ کی تصاویر بھجوائی جائیں اور سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے مابین ضلعی اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔
سکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔