Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شہریوں اور نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں:ڈاکٹر احتشام

سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ملتان کے طلباء، شہریوں اور نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بوسن روڈ ملتان میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے منصوبے کی تکمیل پر اس کے افتتاح اورسدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گراونڈ میں جدید طرز اور بین الاقوامی معیار کی دو عدد پچیز تیار کی گئی ہیں، جبکہ روشنی کےلئے بہترین لائٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچیز اور گراؤنڈ کی تیاری کے ساتھ ساتھ 500 میٹر کی واکنگ ٹریک بھی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میدان میں خواتین کی کرکٹ کے علاوہ انڈر 13 اور انڈر 16 ٹیموں کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا ، جبکہ فیملیز کی تفریح کے لیے واکنگ ٹریکس کے ساتھ ساتھ کیفے ٹیریا کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ انیس، سی ای او ڈاکٹر عبد الصبور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں مختلف کرکٹ کلبز کے مابین میچز کھیلے جائیں گے، اور اسے شہر کا بہترین کرکٹ گراؤنڈ بنائیں گے اور اس سلسلے میں جلد فلڈ لائٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب میں قومی کھلاڑی عامر یامین، وسیم حیدر، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب عطا الحق، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق سمیت کھلاڑیوں اور کرکٹ کے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button