Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے مختلف تیکوانڈو کلب کے بچوں کے درمیان مقابلہ

یوم کشمیر پانچ فروری کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے مختلف تیکوانڈو کلب کے بچوں کے درمیان مقابلہ جات کرائے گئے، جن میں بچوں کی کثیر تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا مظلوم کشمیری بھائی بھارتی ظلم و ستم کا نشانہ بنتے آرہے ہیں، ہندو بنیا نے آج تک ان کو ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں دیا لیکن وہ وقت اب دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بن کے امن کا داعی ہوگا۔

حکومت پنجاب نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کھیلوں کے میدانوں سے کھلاڑیوں کا احتجاج نوٹ کرانے کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کرانے کا شیڈول جاری کیاہے۔ آج کا ایونٹ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

تقریب کے آخر میں تیکوانڈو کے مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کے حامل بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈویژنل کوچز ناصر حسین عدنان مغل وقار احمد میڈم گل اور تصور بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button