Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس ویک 2022 اختتام پذیر ہوگیا

ملتان پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس ویک 2022 کےآخری دن سنسنی خیز فائنل مقابلوں دیکھنے میں آئے ۔

کرکٹ کے پہلے فائنل مقابلے میں ہشتم بی نے کیمبرج ون کو 9 وکٹ سے شکست دی، دوسرے فائنل میں نہم ڈی نے نہم بی کو 12رنز سے شکست دی ۔

تیسرے فائنل مقابلے میں دہم سی نے دہم بی کو 10 وکٹ سے ہرایا ۔

فٹ بال کے پہلے فائنل مقابلے میں دہم اے نے دہم سی کو 1 صفر سے شکست دی دوسرے فائنل میں ہشتم بی نے ہشتم اے کو 1 صفر سے ہرایا جب کہ تیسرے فائنل مقابلے میں کیمبرج کمبائنڈ نے نہم اے کے خلاف 2 صفر سے کامیابی اپنے نام کی ۔

رسہ کشی کے فائنل مقابلوں میں ہشتم بی نے ہشتم سی کو ، نہم بی نے نہم ڈی کو اور دہم سی نے دہم بی کو شکست دی ۔

اتھلیٹکس کے فائنل مقابلوں میں سو میٹر ریس میں دہم سی کے مراد علی فرسٹ ، دہم اے کے شہزاد شہیر خان سیکنڈ اور فرسٹ ائیر کے نعمان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔

گروپ بی 100 میٹر ریس میں نہم بی کے اللہ وارث فرسٹ ، نہم اے کے محمد عزیر سیکنڈ اور نہم بی کے محمد شہزاد شبیر نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔

گروپ سی 100 میٹر ریس میں ہشتم اے کے حسنات جیلانی نے پہلی کیمبرج ون کے سالار رانجھا نے دوسری جب کہ ہشتم اے کے فاتق نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ میں سپورٹس آفیسر حافظ نذیر احمد ، سیف الدین گیلانی ، صلاح الدین اور محمد اکمل شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button