Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کا سپورٹس گالا اختتام کی طرف گامزن

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقاریب تیسرے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہیں۔

ایمرسن سپورٹس گالا ویک ” ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کے مطابق رسہ کشی اور کرکٹ میچ کے مقابلے شعُبہ باٹنی، شعُبہ زوالوجی شعُبہ پولیٹکل سائنس ، شعُبہ اکنامکس کے درمیان ہوئے۔

پہلے رسہ کشی مقابلے کے چیف گیسٹ چیئرمین شعُبہ زوالو جی پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال تھے۔

رسہ کشی کا یہ مقابلہ شعُبہ باٹنی اور شعُبہ زوالوجی کے درمیان ہوا ، جو شعُبہ باٹنی نے جیت لیا اور رسہ کشی کے دوسرے مقابلہ شعُبہ پولیٹکل سائنس اور اکنامکس کے درمیان ہوا جو شعُبہ پولیٹکل سائنس نے جیت لیا۔

اسی طرح کرکٹ میچ کے چیف گیسٹ چیئرمین شعُبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر یونس تھے۔

یہ کرکٹ میچ بھی شعُبہ باٹنی نے جیتا۔ اسی طرح اگلے کرکٹ میچ کے چیف گیسٹ چئرمین شعُبہ پولیٹکل سائنس پروفیسر عثمان جان تھے ۔

اس میچ میں شعُبہ پولیٹکل سائنس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 57 رنز کا ہدف دیا، جو شعُبہ اکنامکس مقررہ اووز میں ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

۔یوں یہ میچ بھی شعُبہ پولیٹکل سائنس نے جیت لیا۔

جس پر چیف گیسٹ چیئر میں شعُبہ پولیٹکل سائنس پروفیسر عثمان جان ، ڈائریکٹر سپورٹس گالا پروفیسر ظفر خان شیروانی، چئیرمین شعُبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ، پروفیسرشکیل صدیقی ، چیئرمین شعُبہ کمپیوٹر سائنس پروفیسر جاسم ،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی،پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ، پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد ،پروفیسر وسیم عالم، پروفیسر محمدعمیر ,پروفیسر ڈاکٹر یونس ،پروفیسر ملک محمد حسین، پروفیسر شفقت عباس ، پروفیسر محمد اشرف ملک، تھے۔

اب 24 مارچ کو ہونے والے میچ شعُبہ میتھ ، شعُبہ سائیکالوجی، شعُبہ اسلامیات اور شعُبہ آئی۔آر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button