Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان پبلک سکول بوائز برانچ میں سجا شاندار رنگا رنگ سپورٹس گالا

ملتان پبلک سکول بوائز برانچ میں سجا شاندار رنگا رنگ سپورٹس گالا سج گیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مشعل جلا کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی ہمراہ تھے۔

سپورٹس گالا میں ہر طرف رنگوں کی بہار تھی آسمان پر رنگ برنگے غبارے اڑائے گئے، جبکہ پرندے بھی آزاد کئے گئے۔

طلباءنے فزیکل ٹریننگ، تائکانڈو، جمناسٹک کے مظاہرے پیش کئے۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے طلبا، سکول انتظامیہ و اساتذہ، والدین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

آج کے تعلیمی دور کا انحصار صرف اچھے گریڈز پر ہے۔گریڈز اہم ہیں ، مگر ہم نصابی سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے۔

ہم نصابی سرگرمیاں طلباءو طالبات کی مستقبل سازی کیلئے ناگزیر ہیں۔انفراسٹرکچر کی بہتری کیساتھ تدریسی و ہم نصابی نظام میں بھی جدت لائی گئی۔بچوں کا اعتماد اور محنت دیکھ پر بہت خوشی ہوئی۔

پرنسپل ملتان پبلک سکول عظمی خان نے سکول سے منسلک صاف پانی کے نالے کی 30 سال بعد پختگی، لینڈ ڈیمارکیشن، اور فلٹریشن پلانٹس کی فعالی کیلئے کمشنر ملتان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button