ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب

طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ، جس کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مشعل جلا کر کیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ایڈمنسٹریشن، اساتذہ، والدین کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے طالبات کی نا صرف ٹریننگ کی بلکہ تقریب کو بھی کامیاب بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول بوائز برانچ میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا۔صحت مند جسم صحت مند ذہن کا ضامن ہے۔تعلیم صرف درسی کتب نہیں تک محدود نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں اس کا اہم جزو ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ملتان پبلک سکول ایک نامور ادارہ ہے جو مربوط نظام کے تحت قوم کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد موجود تھے۔
پرنسپل عظمی خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
علاوہ ازیں تقریب میں رنگ برنگے غباروں سے آسمان سج گیا،حاضرین کی تالیوں سے پنڈال گونج اٹھا جبکہ امن کے سفیر کبوتر بھی آزاد فضاو¿ں میں اڑائے گئے۔
طالبات نے تائیکوانڈو، فزیکل ٹریننگ کے مختلف مظاہرے پیش کئے۔


















