نمل میں سپورٹس گالا کا انعقاد

نیشنل یونیورسٹی آف مارڈن لینگویجز ملتان کیمپس کے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔
اسپورٹس گالا میں کرکٹ میوزیکل چیئر اور دوسرے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباءو طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
اسپورٹس گالا کی افتناحی تقریب کا آغاز ملتان کیمپس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس امبر ساجد نے کیک کاٹ کر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر راؤ اکمل علی نے کہا کہ ہمارے ادارے میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ صحت مند ماحول میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔
یونیورسٹی کے ملتان کیمپس کے سربراہ برگیڈیئر اسد رضا نے اپنے خطاب میں راؤ اکمل علی اور مس امبر ساجد کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح طلباءو طالبات نے آج اس اسپورٹس گالا میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
اسپورٹس گالا میں طلبہ کی طرف سے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں برگیڈئیر اسد رضا نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔




















